پاکستان

پاکستان اور افغانستان کے علماء متفق، کوئی مسلح جنگ نہیں: فضل الرحمن کا بڑا دعویٰ

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان اور افغانستان کے علماء متفق ہو گئے ہیں اور اب کوئی مسلح جنگ نہیں ہوگی ، اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ انٹرنیٹ پر جھوٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، کسی کے پیچھے لگ کر منفی بات ڈھونڈنا شریعت کے خلاف ہے، آپ کی ہربات میں حقائق اور سچائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دینی مدرسہ ضروری ہے اگرکوئی غیر ضروری ہے تو وہ تم ہو، حکومت آج اپنیاسکولوں کو نجی سیکٹر میں دے رہی ہے، مدرسہ طالب علم کو کھانے سمیت سب کچھ مہیا کرتا ہے، یہ جو الٹی گنگا بہہ رہی ہے یہ دین اسلام کے خلاف ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ وزیرستان میں ایک سال میں ہمارے تین عالم دین قتل کردیے گئے، ہم سفاک قاتلوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زبردستی کسی کے دل میں اپنا اعتماد نہیں ڈال سکتے، سیاست بدلتی رہتی ہے،نظریات بھی بدلتے رہتے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں کوئی منتخب حکومت نہیں،گالیوں کی سیاست اب بدبودار اور بدنام ہوچکی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو بحث کے لیے پیش نہیں کیا جارہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button