غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا معاملہ، فضل الرحمن کی نئی منطق

اسلام آباد(کھوج نیوز) غزہ پیس بورڈ میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے شمولیت کے فیصلے پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نئی منطق پیش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کی شمولیت انتہائی اہم معاملہ ہے، پاکستان کا اس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیاں بین الاقوامی دباؤ کے تحت بنتی ہیں، فلسطینی بہت مجبور حالت میں ہیں مگر ہم اپنی پالیسی تو ٹھیک رکھیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ بتائے کہ کیا فیصلے کر رہی ہے، آپ ایوان کو اعتماد میں نہیں لے رہے چلیں مت لیں، مگر کیا کابینہ کو اعتماد میں لیا؟ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے ہوتے ہوئے کیا متوازی حیثیت نہیں رکھتا؟



