آذربائیجان کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) آذربائیجان کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان’ پاکستان کے کون کون سے شعبے میں سرمایہ کاری ہوگی اور کتنے اربوں کی سرمایہ کاری ہوگی؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت ڈیووس میں بزنس رانڈ ٹیبل کا انعقاد ہوا، اجلاس میں عالمی سطح کی معروف کمپنیوں کے سی ای اوز اور سینئر حکام نے شرکت کی جہاں پاکستان کی اصلاحاتی سمت، سرمایہ کاری کے مواقعوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کی کمپنی نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جس کا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خیر مقدم کیا اور ٹیکس نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ محمد اورنگزیب اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں پاکستان میں صحت اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔



