پاکستان

کراچی کی سڑکوں کی بحالی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑا اعلان کر دیا ہے ، اس حوالے سے کتنی گرانٹ منظور کی گئی ہے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سڑکوں کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی نے شہر کی 409 خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی نشاندہی کی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ7 اضلاع میں 400 سڑکوں پر پیچ ورک، 9 کی مکمل تعمیر نو ہوگی، سڑکوں، سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں پر مجموعی لاگت 12.57 ارب روپے آئے گی۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے21.53 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی جب کہ24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے بھی مالی امداد کی منظوری دی۔

ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے شہر کی26 بڑی سڑکوں کی بحالی کے لیے کے ایم سی کو ہدایات کی ہے جب کہ تمام منصوبوں پر شفاف، معیاری اور بروقت کام مکمل کرنے اور محکمہ خزانہ کو فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہری تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سڑکوں کی بحالی سے آمد و رفت میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button