پاکستان
خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا جس میں بڑا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط میں چیئرمین ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازہ انکوائری کمیشن کے نام سے اعلی سطح کی غیر جانبدارانہ اور شفاف کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں ایف آئی اے، نیب، این ڈی ایم اے سمیت دیگر کو شامل کیا جائے۔ خط میں خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف کے انتظامات سنبھالیں تاکہ انسانی اعضا اور قیمتی اشیا محفوظ رہ سکیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاق کے زیرِ انتظام ریلیف اور بحالی فنڈ قائم کیا جائے تاکہ لواحقین اور متاثرین کی مالی مدد کی جا سکے۔



