شوبز
بالی ووڈ اداکار کمال آر خان کو ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار کمال آر خان کو ممبئی پولیس نے حراست میں کیوں لیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پرآنے کے بعد شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 18 جنوری کو ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں واقع نالندہ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں ایک عمارت پر فائر کیے گئے۔ بھارتی پولیس نے بتایا کہ ایک فائر دوسری منزل کے اپارٹمنٹ سے اور دوسری چوتھی منزل سے برآمد ہوا، یہ اپارٹمنٹ ایک مصنف ڈائریکٹر اور ایک ماڈل کی ملکیت تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں کمال آر خان کو حراست میں لیا گیا ہے جہاں دوران تفتیش اداکار نے فائرنگ کرنے کا اعتراف بھی کیا ، جس کے بعد اداکار کے لائسنس یافتہ اسلحے کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔



