انٹرنیشنل

ایران امریکا کشیدگی، برطانیہ کی بھی تیاری مکمل، قطر میں لڑاکا طیارے تعینات

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث برطانیہ نے بھی اپنی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس نے قطر میں اپنے لڑاکا طیاروں کو تعینات کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی فضائیہ نے قطر میں 4 ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں، اس حوالے سے برطانوی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ قطر میں لڑاکا طیارے دفاعی مقصدکے تحت بھیجے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں، بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں اور ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کریں گے تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا جواب دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button