انٹرنیشنل
امریکن ثالثی میں یوکرین روس مذاکرات کا پہلا دور ختم

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ثالثی میں ابوظہبی میں یوکرین روس مذاکرات کاپہلادور ختم ہوگیا، اس مذاکرات کے دور میں کیا کیا معاملات طے پائے؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ابو اظہبی میں یوکرین روس کے پہلے مذاکرات کے ختم ہوئے دور کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یوکرین روس مذاکرات کا آخری دور آج پھر ہوگا،مذاکرات کے دوران متحدہ عرب امارات عالمی تنازعات کے حل پر زور دے گا۔ دوسری جانب اماراتی صدر شیخ محمد نے یوکرین کے بحران کے حل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔



