پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی والوں کو بری خبر سنا دی

کراچی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی والوں کو بری خبر سنا دی ہے اور ساتھ ہی یوم کشمیر کی ریلی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ احتجاج کے لیے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں نہیں بند کرنے دیں گے اور نہ ہی عوام کو تکلیف پہنچانے دیں گے۔ اس کے علاوہ یوم کشمیر کی ریلی سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہیگی۔



