شوبز

پاکستانی اداکار اسد صدیقی اور زارا انور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش

''ہم اعلان کرتے ہیں کہ الحمداللہ ہم دنیا کی خوبصورت ترین بیٹی کے والدین بن گئے ہیں: پاکستانی اداکارہ زارا انور عباس اور اداکار اسد صدیقی کا مشترکہ بیان

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اپنی بیٹی کی کوئی بھی تصویر شیئر نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ زارا اور اداکار اسد نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کی خبر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ جوڑے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ”ہم اعلان کرتے ہیں کہ الحمداللہ ہم دنیا کی خوبصورت ترین بیٹی کے والدین بن گئے ہیں’۔ زارا اور اسد نے اپنی نومولود بیٹی کا نام نورِ جہاں صدیقی رکھا ہے۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ دعاں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button