کھیل

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو عدم ادائیگی کی شکایات، پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

فیکا کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈنے کرکٹرز کی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس کو رد کر دیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کی عدم ادائیگی کی شکایات پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا بیان سامنے آنے پر ملک بھر میں نیا کٹا کھل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ سمیت متعدد لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایات ملی ہیں۔ لیگ کرکٹ میں ادائیگیوں پر فیکا کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران لیگز میں ادائیگیوں میں بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔ فیکا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل سمیت متعدد لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔ فیکا کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈنے کرکٹرز کی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ فیکا کی رپورٹ میں پی ایس ایل کے بارے میں غلط کہا گیا ہے، فیکا کو تحریری طور پر رپورٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کیا ، تمام 9 ایڈیشنز میں ادائیگیوں کی تاخیر کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button