پاکستان

سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

ن لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری ' حکومتی اتحادی محسن نقوی، ناصر عباس اور حامد خان بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے

لاہور(کھوج نیوز) سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفی رمدے نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفی رمدے نے اپنے کاغذات واپس لیے تھے جب کہ جنرل نشست پر شہزاد وسیم، مصدق ملک، ولید اقبال اور عمر اعجاز چیمہ نے کاغذات واپس لیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button