پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کر دیا

قوم نے پچھلی دو دہائیوں میں ثابت قدمی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ' قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد(کھوج نیوز) آرم چیف جنرل عاصم منیر نے دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف نے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ قوم نے پچھلی دو دہائیوں میں ثابت قدمی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف لڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بارپھر ریاست اور پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور حوصلے کو کم سمجھا ہے، ہم اپنی پوری طاقت سے آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ گزشتہ روز شانگلہ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سرحدوں کے پار دہشتگردوں کے لیے دستیاب پناہ گاہوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ شرکاء نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے علاقائی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button