انٹرنیشنل

حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا یا نہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں' اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے: حماس کی دھمکی

فلسطین(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی یا نہیں؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل رپورٹ سامنے آنے کے بعد اسرائیل حکومت ہل کر رہ گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حماس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی۔ حماس کا کہنا ہے کہ ہم اپنی شرائط پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، غزہ پٹی میں حملوں کی مکمل روک تھام اور اسرائیلی فورسز کا انخلا اہم شرائط ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی بھی مذاکرات کی اہم شرط ہے۔ دوسری جانب قطر میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات جاری ہیں۔ قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات کی ٹائم لائنز کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں تاہم پرامید ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button