انٹرنیشنل

چین نے پاکستان سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی

چین نے مرنے والوں کے لواحقین کی دادرسی کرنے، پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے مؤثر اقدامات یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانیکا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)چین نے پاکستان سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی ‘ چین نے پاکستان سے شانگلہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے مرنے والوں کے لواحقین کی دادرسی کرنے، پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے مؤثر اقدامات یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانیکا مطالبہ کیا ہے۔ بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں، ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی ہے۔ چین نے اس واقعے پر اپنا پختہ مؤقف واضح کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button