کیمرہ ان کی خوبصورتی کےساتھ انصاف نہیں کرتا، اللّٰہ نےمریم نوازکو بہت حسین بنایا،نوربخاری بھی بول پڑیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی پولیس وردی میں ملبوس تصویروں کا آنا ہی تھا کہ ہرجانب ان کی خوبصورتی کےچرچے ہونےلگےہیں
لاہور (ویب ڈیسک)کیمرہ ان کی خوبصورتی کےساتھ انصاف نہیں کرتا،اللّٰہ نےمریم نوازکو بہت حسین بنایا،نوربخاری بھی بول پڑیں ،سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی پولیس وردی میں ملبوس تصویروں کا آنا ہی تھا کہ ہرجانب ان کی خوبصورتی کےچرچے ہونےلگےہیں۔ پاکستانی معروف خواتین شخصیات بھی مریم نوازکی خوبصورتی کے گن گانے پرمجبور نظر آرہی ہیں۔ معروف میزبان مدیحہ نقوی نے مریم نواز شریف کی تصویریں دیکھ کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر لکھا کہ ’آپ مجھ سے متعلق جو چاہیں سوچیں، مگر اتنی پیاری وزیر اعلیٰ نہیں دیکھی میں نے۔‘
مریم نواز کی تصویروں کی طرح مدیحہ نقوی کا یہ تبصرہ بھی خوب وائرل ہوا جسے سوشل میڈیا پیجز نے شیئر کیا۔ اسی پوسٹ پر سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ نور بخاری نے کمنٹ باکس میں لکھا کہ ’مریم نواز شریف حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللّٰہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔‘