شوبز

سونا کشی سنہا کی ڈرامہ سیریز ”دھاڑ” کے ٹیزر نے آتے ہی دھوم مچا دی

سوناکشی سنہا کی ڈرامہ سیریز دھاڑکا ٹیزر جاری' ڈرامہ سیریز دھاڑ 12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی

ممبئی(ماینٹرنگ ڈیسک، آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی ایکشن ڈرامہ سیریزدھاڑ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق نئی ڈرامہ سیریز دھاڑ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں سوناکشی سنہا پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ایکشن اور سسپینس سے بھرپور اس فلم سیریز کا پہلا ٹیزر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 8 پارٹس پر مشتمل اس سیریز میں سوناکشی سنہا ایک سیریل کلر کو ڈھونڈتی نظر آئیں گی جس نے 27 خواتین کو قتل کیا ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریز دھاڑ 12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جبکہ اس کا ٹریلر 3 مئی کو ریلیز کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button