شوبز

بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے ہندوستان کو خیر باد کہہ دیا یا پھر…؟

بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی ہندی پر تامل زبان کو ترجیح' اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی 1995 میں شادی ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)بھارتی موسیقار، ریکارڈ پروڈیوسر، گلوکار اور گیت نگار اے آر رحمان نے ایک تقریب کے دوران اپنی اہلیہ سائرہ بانو کو ہندی میں گفتگو سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ تامل میں بات کریں۔

بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں چنئی میں منعقدہ ایوارڈ تقریب کے دوران جب تقریب کے اینکر نے سائرہ بانو کو دعوت خطاب کے لیے اسٹیج پر بلایا تو ان کے ساتھ موجود ان کے شوہر اور عالمی شہرت یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان نے چٹکلہ چھوڑتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ تامل میں گفتگو کریں۔تاہم سائرہ بانو، جو اصل میں بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے علاقے کچھ کی رہنے والی ہیں، انہوں نے حاضرین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تامل زبان پر مکمل عبور نہیں رکھتیں۔اسی وجہ سے انہوں نے اسٹیج پر انگریزی میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں، کیونکہ اسکی وجہ یہ ہے کہ انکی (اے آر رحمان)آواز میری پسندیدہ ہے میں انکی آواز کی وجہ سے انکی محبت میں مبتلا ہوئی، بس مجھے یہی کہنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button