شوبز

اداکارہ شیفالی شاہ کو کس گانے سے نفرت ہے؟ تفصیل سامنے آگئی

ان کے دوست ستیا فلم کا گانا سپنے میں ملتی ہے بجا کر انہیں تنگ کرتے ہیں۔یہ گیت 1998 میں فلمایا گیا تھا: اداکارہ شیفالی شاہ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)اداکارہ شیفالی شاہ کو کس گانے سے نفرت ہے؟ تفصیل سامنے آگئی ‘ بالی ووڈ اداکارہ شیفالی شاہ کو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئے29 برس بیت چکے ہیں۔ان کی پہلی فلم ستیا تھی جس میں منوج باجپائی نے شیفالی کے مدمقابل اداکاری کی تھی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شیفالی نے بتایا کہ ان کے دوست ستیا فلم کا گانا سپنے میں ملتی ہے بجا کر انہیں تنگ کرتے ہیں۔یہ گیت 1998 میں فلمایا گیا تھا، اس میں شیفالی اور منوج باجپائی نے رقص کیا۔سپنے میں ملتی ہے کو گلزار نے لکھا جبکہ آشا بھوسلے اور سریس وادکر نے گایا۔شیفالی کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا گیت ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن لوگ اکثر مجھے تنگ کرنے کے لئے یہ گانا چلا دیتے ہیں، میرے دوست ہی اکثر ایسا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button