شوبز

بین الاقوامی اعزاز میں کونسے 5 فنکاروں نے جگہ بنائی؟ نام سامنے آگئے

بین الاقوامی اعزاز میں جگہ بنانے والے فنکاروں میں سمیع خان، سجل علی، بلال عباس خان، عاصم اظہر اور کنزا ہاشمی شامل ہیں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے 5 فنکاروں نے انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ’30 انڈر 30 جنوبی ایشائی’ فہرست میں جگہ بنالی۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی ہفت روزہ اخبار ‘ایسٹرن آئی’ ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 30 برس سے کم عمر نوجوان فنکاروں کو ان کے بہترین کام پر سراہتے ہوئے اس اعزاز سے نوازتا ہے۔

بالی ووڈ سٹار بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے

رواں برس جاری ہونے والی فہرست کے مطابق 5 پاکستانی جبکہ 1 پاکستانی نڑاد کینیڈین فنکار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔رواں برس جن فنکاروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں 29 برس کے اذان سمیع خان، سجل علی، بلال عباس خان، 26 سالہ عاصم اظہر اور 25 سالہ کنزا ہاشمی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مارول اسٹوڈیو کی سیریز ‘مس مارول’ سے شہرت حاصل کرنے اور مرکزی کردار ادا کرنے والی 20 سالہ پاکستانی نڑاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button