شوبز

معروف قوال غلام فرید صابری کی 29 برس کل منائی جائے گی

غلام فرید صابری قوال 1930ء میں بھارت کے علاقہ روہتک میں پیدا ہوئے قوالی کا فن انہیں وراثت میں ملا ان کے والد عنایت صابری اپنے دور کے معروف قوال تھے

لاہور (شوبز رپورٹر، آن لائن) معروف ورسٹائل قوال غلام فرید صابری کی29ویں برسی 5اپریل بدھ کو منائی جائے گی وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قوالی سننے والوں میں بے پناہ مقبول تھے ۔غلام فرید صابری قوال 1930ء میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقہ روہتک میں پیدا ہوئے قوالی کا فن انہیں وراثت میں ملا تھا ان کے والد عنایت صابری اپنے دور کے معروف قوال تھے۔

تقسیم کے بعد غلام فرید صابری کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا انہوں نے اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ مل کر صابری برادران کے نام سے قوال گروپ بنایااور بے پناہ شہرت حاصل کی۔ ان کی گائی گئی قوالیوں میں ” بھر دو جھولی میری یا محمد ۖ ” ، ”تاجدار حرم ہو نگاہ کرم ” ، ” میرا کوئی نہیں ہے تیرے سو ا ” اور دیگر بے پناہ مشہور ہوئیں۔غلام فرید صابری5اپریل 1994ء کودل کے دورے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

شگفتہ اعجاز کے نام جعلی اکائونٹس ، اداکارہ آپے سے باہر ہوگئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button