شوبز

سیاستدان سے شادی کی افواہیں، پرینتی چوپڑا کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا

میں کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کروں گی' اداکارہ بھارتی سیاستدان راگھو چڈا کے ساتھ ڈیٹ کرنے کی خبر غلط ہے: پرینتی چوپڑا

ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکارہ پرینتی چوپڑا کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے ان کے لئے ایک نئی مشکل کھڑی کردی ہے۔وائرل انٹرویو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دوٹوک انداز میں کہتی نظر آتی ہیں کہ وہ کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کریں گی۔

اب بالی وڈ میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ اداکارہ بھارتی سیاستدان راگھو چڈا کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں اور ان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔انٹرویو میں پرینتی چوپڑا کہتی ہیں کہ میں کسی سیاستدان سے شادی نہیں کرنا چاہتی، یہاں بہت سارے اچھے آپشن موجود ہیں لیکن میں کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کروں گی۔اپنے زندگی کے ساتھی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے افراد پسند ہیں جو سیلف میڈ ہوں اور ان کی اپنی کوئی حیثیت ہو۔

معروف قوال غلام فرید صابری کی 29 برس کل منائی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button