پاکستان

محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست، ایف آئی اے کو بڑا حکم

سیشن عدالت کی محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کوتفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن) لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو مزید ایک روز کی مہلت دیتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے رپورٹ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آج (4اپریل) تک ملتوی کر دی ۔

ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے سابق پرنسپل سیکرٹری کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔محمد خان بھٹی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے تفتیش مکمل کرلی اور کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ محمد خان بھٹی کو مزید سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست ضمانت پر مزید کارروائی آج (4اپریل)تک ملتوی کردی ہے۔

عمران خان کے دور حکومت کےکالےقانون،رضاربانی کا کردار بھی منظرعام پرآگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button