شوبز

راکھی ساونت کی نماز پڑھتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تبصرے جاری

راکھی ساونت کی نماز پڑھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے

ممبئی (کھوج نیوز شوبز ڈیسک، این این آئی)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔بھارتی اداکارہ اور بگ باس کنٹسٹنٹ راکھی ساونت ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔راکھی ساونت نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی مسلم بزنس مین عادل خان سے شادی کی اور اسلام قبول کیا جب کہراکھی کی کلمہ پڑھنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

عادل سے علیحدگی کے بعد راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کیا ہے جبکہ وہ ایک انٹرویو میں نوجوان مسلمانوں کو نماز کی تلقین بھی کرتی نظر آئیں۔اب راکھی ساونت نے خود اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔راکھی ساونت کی نماز پڑھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اداکارہ وینا ملک کو شادی کی پیشکش کس نے کی؟ شرائط بھی سامنے آگئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button