شوبز
شاہ رخ اٹالین کک کیوں بننے جا رہے ہیں؟ اہم خبر آگئی
میں نے سوچ لیا ہے کہ اب فلمیں چھوڑ کر اٹالین کوکنگ سیکھ لوں اور وہ کھانے بنانے کا کام شروع کر دوں: شاہ رخ خان
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کی دنیا بھر میں زبردست پذیرائی ملنے پر بیحد خوش ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ فلم پٹھان کی کامیابی نے انکی گذشتہ چار سال کی وہ تمام تکالیف بھلا دی ہیں جو انہوں نے کورونا کا شکار ہونے کے علاوہ دیگر معاملات کے دوران اٹھائیں ۔
پائلٹ کی ٹریننگ مکمل، مہوش حیات کا شوبز انڈسٹری کو خیر باد؟
انہوں نے کہا ان چار سالوں کے دوران زیادہ وقت میں نے اپنی بیوی بچوں کو دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری گذشتہ فلم بھی باکس آفس پر زیادہ ہٹ نہ ہو سکی اور کچھ لوگوں نے یہ تک کہنا شروع کر دیا تھا کہ میری فلمیں اب زیادہ بزنس نہیں کر سکیں گی اور پھر میں نے یہ تک سوچ لیا تھا کہ اب فلمیں چھوڑ کر اٹالین کوکنگ سیکھ لوں اور وہ کھانے بنانے کا کام شروع کر دوں ۔