شوبز

اداکارہ زینب شبیر اور اسامہ خان کا شرمناک سکینڈل ؟ سچا یا پھر…؟

دونوں کو انتہائی قریب سے دیکھنے کے بعد آئے دن سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات اور رشتے کی افواہیں پھیل رہی ہیں: اداکارہ کا بیان

کراچی (این این آئی)ٹیلی ویژن کے ابھرتے ہوئے اداکاروں زینب شبیر اور اسامہ خان نے کہا ہے کہ بہت سارے لوگوں اور ان کے مداحوں کو لگتا ہے کہ ان کی شادی ہوچکی جب کہ ان سے ہر بار ہر شو میں بھی ایسے ہی سوالات کیے جاتے ہیں۔زینب شبیر اور اسامہ خان نے ایک ساتھ اداکاری کی شروع کی تھی اور دونوں متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

انوشے اشرف نے ایسا کونسا کارنامہ کیا کہ بھارتی میڈیا میں چرچے ہونے لگے

دونوں کو انتہائی قریب سے دیکھنے کے بعد آئے دن سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات اور رشتے کی افواہیں پھیلتی رہتی ہیں اور زیادہ تر لوگوں کا لگتا ہے کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کر رکھی ہے۔ماضی میں ان سے ندا یاسر نے بھی اپنے مارننگ شو میں شادی سے متعلق پوچھا تھا، جہاں دونوں نے بتایا تھا کہ انہوں نہ تو شادی کی ہے اور نہ ہی ان کے درمیان ایسے کوئی تعلقات ہیں، البتہ وہ دونوں بہترین دوست ہیں۔اب دونوں حال ہی میں ‘ہنسنا منع ہے’ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں سے شادی سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button