شوبز

کنگنا رناوت کے بیان پر نور بخاری کا کڑاکے دار جواب، بالی ووڈ کی بولتی بند

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو '' چھوٹی ذہنیت کی خاتون '' قرار دے دیا

لاہور (کھوج نیوز شوبز ڈیسک، این این آئی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو ” چھوٹی ذہنیت کی خاتون ” قرار دے دیا۔

عامر علی کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں، شمیتا شیٹی آپے سے باہر ہو گئیں

تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت نے فلم ” پٹھان ” کے بارے اپنی رائے دیتے ہوئے فلم میں پاکستانی ایجنسیوں کی قدرے مہذب انداز میں تصویر کشی کرنے پر نفرت انگیز رویّے کا اظہار کیا جس پر نور بخاری نے سخت ردعمل دیا ہے۔نور بخاری نے اپنی انسٹا سٹوری پر بھارتی اداکارہ کے ٹوئٹس کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” مجھے ان کی اداکاری پسند تھی لیکن جتنی نفرت یہ ہمارے ملک کے لیے دِکھا چکی ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خاتون کتنی چھوٹی ذہنیت رکھتی ہیں ”۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم ” پٹھان” پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فلم میں ہماری دشمن قوم پاکستان اور آئی ایس آئی کو مثبت انداز میں دِکھایا گیا ہے، یہ بھارت کا وہ جذبہ ہے جو اس ملک کو نفرت سے بالاتر مہان بناتا ہے ”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button