اگر مانی سے شادی نہ ہوتی تو 5سے6 شادیاں کر چکی ہوتی: حرا مانی کا انکشاف
مانی کی شادی میری پسند کی تھی، لیکن اگر ان سے شادی نہ ہوتی تو مجھے ہر دوسرا لڑکا "اچھا" لگتا تھا: حرا مانی کا انکشاف

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ میں بہت دل پھینک ہوں اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو میں اب تک 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اداکاری، کیریئر اور شادی سے متعلق گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ مانی سے شادی نہ کرتیں تو کیا آپ آج بھی شوبز انڈسٹری میں ہوتیں؟ جس پر حرا مانی نے کہا کہ مانی سے شادی نہ کرتی تو میری 5،6 شادیاں ہوچکی ہوتیں ۔ انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، اس کا مطلب یہ ہے کہ مانی کی شادی میری پسند کی تھی، لیکن اگر ان سے شادی نہ ہوتی تو مجھے ہر دوسرا لڑکا "اچھا” لگتا ۔ حرا مانی نے کہا کہ شادی کے بعد ترقی زیادہ ہوگئی ہے، میں سٹار بن گئی ہوں، لیکن اگر مانی سے شادی نہ ہوتی تو میری بہت ساری شادیاں ہوچکی ہوتیں ۔ واضح رہے کہ سلمان ثاقب شیخ جو مانی کے نام سے مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ نامور اداکارہ حرا کی جوڑی کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی بہترین اور کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے۔ یہ دونوں ہی عموما ایک دوسرے کے ساتھ نہایت رومانوی انداز میں نظر آتے جبکہ سوشل میڈیا پر اکٹھے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔