شوبز
فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت،عاصم اظہر کا انوکھا احتجاج
معروف گلوکار عاصم اظہر نے اسرائیلی جارحیت کا شکار نہتے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے سالگرہ نہ منانے کا اعلان کر دیا۔

کراچی(شوبز ڈیسک)فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت،عاصم اظہر کا انوکھا احتجاج، پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اسرائیلی جارحیت کا شکار نہتے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے سالگرہ نہ منانے کا اعلان کر دیا۔ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کا جھنڈا تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس وقت فلسطین میں ہمارے بہن بھائیوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے وہ دیکھتے ہوئے میں نے رواں برس اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔