شوبز

سوناکشی کے والد کی داماد کیساتھ وڈیو آ گئی‘ والدہ اور بھائی ناراض

سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے والد سینئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کی اپنے ہونے والے داماد ظہیر اقبال کے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ کچھ روز قبل بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا تھا اور دونوں رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ممبئی میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور بھارتی میڈیا میں بتایا جارہا تھا کہ سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا۔پھر ایسی خبر بھی آئی کہ ان کی والدہ پونم سنہا اور بھائی لو سنہا نے اس شادی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوناکشی کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو ان فالو کر دیاتھا۔

تاہم گزشتہ روز ان خبروں کی تردید خود شتروگھن سنہا نے کی اور کہا کہ وہ بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے اور اپنی پیاری بیٹی کو دعائیں دیں گے۔اب بھارتی میڈیا میں شتروگھن سنہا کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں اپنے ہونے والے داماد ظہیر اقبال کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں خوشی سے میڈیا کے سامنے تصاویر بنوا رہے ہیں۔شترو نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیٹی شادی میں شرکت کریں گے اور اپنی پیاری بیٹی کو دعائیں دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگن سنہا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹی سوناکشی سنہا پر فخر کا اظہار کیا اور ان کی شادی میں شرکت کی تصدیق کر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری اکلوتی بیٹی سوناکشی کی زندگی ہے، جس پر مجھے بہت فخر ہے، میں اس کی شادی میں ضرور شرکت کروں گا اور مجھے کیوں نہیں کرناچاہیے۔شترو نے اپنی بیٹی کے انتخاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوناکشی اور ظہیر کی ایک اچھی جوڑی ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بالی وڈکے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا نے بیٹی سوناکشی کی شادی کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بیٹی کی شادی کے منصوبوں کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی، مجھ سے میرے قریبی لوگ پوچھ رہے ہیں کہ میں بیٹی کی شادی سے کیوں واقف نہیں ہوں جبکہ میڈیا بھی اس سے واقف ہے، ان کیلئے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں، آج کل کے بچے شادی کیلئے ماں باپ سے رضامندی نہیں لیتے صرف آگاہ کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button