شوبز

انیل کپور کی”نو انٹری 2“میں نو انٹری‘بھائی بونی کپور سےان بن؟

نو انٹری کی کاسٹ میں انیل کپور، فردین خان، سلمان خان، بپاشا باسو، ایشا دیول، لارا دتہ، اور سیلینا جیٹلی نے اہم کردار ادا کیا تھا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کو کامیڈی فلم نو انٹری میں کام کرنے کا موقع ملاتھا اور ان کا مزاحیہ فلموں میں بھی نام بن گیا تھا لیکن اب کی بار کچھ عجیب ہوا ہے اور وہ یہ کہ نو انٹری کا اگلا پارٹ بننے جارہا ہے جس میں انیل کپور کی ”نو انٹری“ ہے۔ جس پر اداکار کافی افسردہ دکھائی دیتے ہیں حالانکہ انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی۔بالی وڈ میں فلموں میں انگریزی فلموں کی طرح حصے بننا کافی عرصہ سے شروع ہو گئے ہیں۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے 2005 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم”نو انٹری“ کی دوسری سیریز بننے جارہی ہے۔نو انٹری کی کاسٹ میں انیل کپور، فردین خان، سلمان خان، بپاشا باسو، ایشا دیول، لارا دتہ، اور سیلینا جیٹلی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب کئی برسوں بعد ہدایتکار بونی کپور نے نو انٹری 2 بنانے اور فلم کیلئے نئی کاسٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اداکار ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اور ارجن کپور شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انیل کپور اصل میں بھائی بونی کپور کی جانب سے فلم میں نہ لیے جانے پر افسردہ ہوئے ہیں اور بنتا بھی ہے اور اسی حوالے سے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انیل کپور نے کہا کہ گھر کی بات ہے گھر میں رہنے دو اس پر کیا بحث کرنا۔ہم سمجھتے ہیں کہ انیل کپور نے سمجھداری سے کام لیا اور بھائیوں میں چل رہی ٹینشن کو عام نہیں کیا ویسے حقیقت میں دونوں بھائیوں کے بیچ کھچڑی تو پک رہی ہے اور یہ سری دیوی کی موت کے بعد سے ایسا چل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button