مومل شیخ نے والد جاوید شیخ کا26 برس کا راز کھول دیا
والد جاوید شیخ، چچا سلیم شیخ یا پھوپھا بہروز سبزواری کی مدد نہیں لی بلکہ انہیں ایک دوست فیفی ہارون نے اداکاری میں متعارف کرایا

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے بعد ان کے والد ان سے دور زندگی گزار رہے تھے لیکن ان کی ضد پر وہ 26 سال بعد اس وقت واپس گھر آئے جب میں نے اپنی شادی میں شرکت کا کہا اور ضد کرکے انہیں بلایا تو انہوں نے سب ہتھیار پھینک کر میری شادی میں شرکت کیلئے چھبیس برس بعد گھر کی دہلیز پر قدم رکھا تھا۔مومل شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نہ صرف والدین بلکہ اپنی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ اداکاری کا آغاز کرنے میں انہوں نے والد جاوید شیخ، چچا سلیم شیخ یا پھوپھا بہروز سبزواری کی مدد نہیں لی بلکہ انہیں ایک دوست فیفی ہارون نے اداکاری میں متعارف کرایا۔

ان کے مطابق شادی سے قبل انہوں نے اداکاری کا سوچا بھی نہیں تھا، البتہ شادی کے بعد انہوں نے نہ صرف اداکاری کی بلکہ انہوں نے ماڈلنگ سمیت شوبز کے دیگرشعبوں میں بھی کام کیے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ جب ان کے والد جاوید شیخ بالی وڈ فلم”اوم شانتی اوم“ کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے انہوں نے انہیں بھی مدعو کیا لیکن وہ ہونے والے شوہر کی خاطر ان کے پاس لندن چلی گئیں اور بھارت نہ گئیں اور ان کے بھائی فہد شیخ گانا شوٹ کروانے انڈیا چلے گئے۔




