شوبز

شوہر کا نام بتایا نہ منہ دکھایا‘انوشے اشرف کی خاموشی سے شادی

اداکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر سفید اور گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہن رکھا تھا

لاہور(شوبزڈیسک) معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف شادی کے بندھن میں بندھگئیں۔انوشے اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نکاح کی چند تصاویر بھی پوسٹ کیں، اداکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر سفید اور گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہن رکھا تھا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے اہل خاندان اور چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا تھا اور ان کی موجودگی میں نکاح کی رسم ادا کی گئی اور انہوں نے نکاح نامے پر دستخط کیے جبکہ اس موقع پر انوشے اشرف کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ بھی موجود تھا جس سے واضح ہوگیا کہ اُنہوں نے ممکنہ طور پر ورچوئل نکاح کیا ہے تاکہ وہ اپنے مداحوں کو بھی نکاح کے لمحوں سے آ گاہ کر سکیں۔

انوشے اشرف نے اپنے منگیت شوہر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں اور نہ ہی اُن کے حوالے سے کوئی بھی تفصیلات مداحوں سے شیئر کیں، یہاں تک کہ اداکارہ نے اپنے دولہا کا نام بھی نہیں بتایا۔اداکارہ نے اپنے نکاح کی دلکش تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں اُن لوگوں پر طنزیہ وار کیا جو شادی نہ کرنے پر ہمیشہ اُن سے سوال کرتے تھے۔انوشے اشرف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟، لو جی اب کرلی۔دوسری جانب نکاح کی خوشخبری سامنے آتے ہی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انوشے اشرف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button