شوبز

کینسر میں مبتلاحنا خان کے بال کدھر گئے؟دل سوز ویڈیو آ گئی

اداکارہ کی والدہ کی سسکتی آہیں دل چیر گئیں

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان جو اس وقت چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ وہ ان دنوں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹروں کے مشورہ سے انہوں نے اپنی پہلی کیموتھراپی کے بعد لمبے بالوں کو کٹوا دیا۔کینسر میں مبتلا ہر فرد کو ڈاکٹرز اپنے بال کٹوانے کا مشورہ دیتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ اس تکلیف دہ مرحلہ سے حنا خان کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ بھی گزری تھیں ان کے بالوں کو تو جڑھوں سے مونڈھ دیا گیا تھا۔تاہم حنا خان کے بالوں کو بھی چھوٹا کر دیا گیا ہے۔ اسی مشکل مرحلے سے دوچار حنا خان نے بھی دل سوز ویڈیو جاری کرکے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان نے ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں انہیں ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گھنے لمبے بالوں کو کاٹتے دیکھا گیا،اس مشکل ترین مرحلے میں اداکارہ کی والدہ کی سسکیوں بھری آواز بھی قیامت ڈھاتی معلوم ہوئی جو اپنی آنکھوں کے سامنے بیٹی کو ازیت میں دیکھ رہی تھیں۔

آنکھوں میں آنسو اور چہرے پر جذبات لیے اس پورے لمحے حنا خان کی ہمت اور انکا حوصلہ قابل تعریف تھا جو اپنی والدہ کی بھی ہمت بندھاتی نظر آرہی تھیں۔دلوں کو پگھلا دینے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے طویل نوٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ،’آپ میری والدہ کے رونے کی آواز سن سکتے ہیں ’۔حنا خان نے ان تمام خواتین کے حوصلہ کو سراہتے ہوئے لکھا کہ،’خاص طور پر خواتین کے لیے جو ایک ہی جنگ لڑ رہی ہیں، میں جانتی ہوں کہ یہ مشکل لمحہ ہوتا ہے ہمارے بال وہ تاج ہیں جو ہم کبھی نہیں اتارتے۔اپنا فخر، اپنا تاج اگر آپ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ سخت فیصلے لینے ہوں گے۔’

اداکارہ نے مزید لکھا کہ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس جنگ کو جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی۔ میں نے اپنیخوبصورت بالوں کو گرنے سے پہلے ہی چھوٹے کرنے کا انتخاب کیا۔ میں اس ذہنی خرابی کو ہفتوں تک برداشت نہیں کرنا چاہتی تھی۔ لہذا میں نے اپنے اس تاج کو چھوڑنے کا انتخاب کیا کیونکہ میں نے محسوس کیا ہے کہ میرا اصل تاج میری ہمت، میری طاقت ہے’۔انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’بال واپس اگیں گے، بھنویں واپس آجائیں گی، نشانات مٹ جائیں گے، لیکن روح پوری طرح برقرار رہے گی۔میں اپنی کہانی، اپنے اس سفر کو ریکارڈ کر رہی ہوں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ میری کوششیں ہر ایک تک پہنچیں۔ اگر میری کہانی اس دل دہلا دینے والے لیکن پرجوش تجربے کے ایک دن کو بھی کسی کے لیے بہتر بنا سکتی ہے، تو یہ قابل فخر ہوگا

انہوں نے اس دلخراش کیپشن کے اختتام میں مداحوں سے دعا کی درخواست کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button