ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان نے دوست ڈھونڈ لیا جلد شادی
سوزین کی والدہ نے بوائے فرینڈ کی مکمل تفصیلات بتادیں

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان کی والدہ زرین خان نے بیٹی کی دوسری شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔پیشے کے اعتبار سے انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سوزین ٹی وی اداکار علی گونی کے بھائی ارسلان گونی کو کافی عرصہ سے ڈیٹ کررہی ہیں۔ سوزین کی جانب سے اس موقف پر مکمل خاموشی رہی ۔ تاہم اب بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں زرین نے سوزین خان کے بوائے فرینڈ اداکار ارسلان گونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کہ بالآخر میری بیٹی نے بھی سابق شوہر کی طرح زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ اداکار ارسلان کو ڈیٹ کررہی ہیں اور دونوں بہت خوش ہیں۔
زرین خان کا مزید کہنا تھا کہ ارسلان ماہرِ قانون ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں جن کا تعلق جموں کشمیر کے ایک سیاسی خاندان سے ہے ‘۔بھارتی میڈیا سے بیٹی سوزین کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے زرین خان کا کہنا تھا کہ ارسلان اور سوزین کی شادی کے حوالے سے کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کیونکہ ارسلان اداکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جن کے لیے میں ہمیشہ اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کرتی ہوں۔میری خوشی کیلئے یہی بہت ہے کہ میری بیٹی نے موو آن کرلیا ہے اور اب وہ اور ارسلان ایک ساتھ خوش ہیں۔زرین خان نے مزید کہا کہ اگر آپ کو کسی کے ساتھ خوشی ملتی ہے تو آپ خوش قسمت ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ مستقبل میں کیا ہے؟ جو ہے بس آج ہے کل کس نے دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پرانا تصور تھا کہ آپ کو خوش رہنے اور آباد رہنے کے لیے شادی کرنا ہوگی آج کے دور میں ایسا ضروری نہیں۔ ارسلان اور سوزین شادی بھی کرلیں گے لیکن ابھی صرف یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ دونوں ایک ساتھ خوش ہیں اور اپنے کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں۔واضح رہے سوزین خان نے دسمبر 2000 اداکار ہریتک روشن سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہریھان اور ہریدھان ہیں۔ بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی ہریتک روشن اور سوزین خان نے 2014 میںطلاق کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔