شوبز

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو اسپتال کیوں جانا پڑا؟وجہ بتادی گئی

سوناکشی اورظہیر اقبال کی شادی کے فوراً بعد ہی اس جوڑی کے حمل سے متعلق افواہیں زیرِگردش تھیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو اسپتال کیوں جانا پڑا؟وجہ بتادی گئی۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ سوناکشی اورظہیر اقبال کی شادی کے فوراً بعد ہی اس جوڑی کے حمل سے متعلق افواہیں زیرِگردش تھیں۔ ان افواہوں نے اس وقت جنم لیا تھا کہ جب سوناکشی اور ظہیر کو شادی کے دو روز بعد ہی اسپتال باہر آتے اور جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ’کیا اب میں اسپتال بھی نہیں جا سکتی کیونکہ لوگ سمجھیں گے کہ میں حمل سے ہوں۔‘ اُن کا ’ٹائمز ناؤ‘ سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’شادی کے بعد اُن کی زندگی میں صرف یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہم اسپتال نہیں جاسکتے ہیں کیوں جیسے ہی ہم گھر سے باہر نکلیں گے تو لوگوں کو لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔‘ یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے 7 سال ڈیٹنگ کے بعد 23 جون 2024ء کو ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے ’سول میرج‘ کی تھی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button