شوبز

ہانیہ عامر آن لائن آرڈر کی گئی جعلی اداکارہ؟

اداکارہ''ہائوس آف دی ڈریگن اسٹار'' کے ہیرو کا سستا ورژن قرار

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کو حالیہ اشتہاری مہم میں ہالی وڈ اداکار ایما ڈی آرسی کا سستا ورژن قرار دے دیا گیا۔”مجھے پیار ہوا تھا اور میرے ہمسفر” جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے اور فلموں میں آنے والی ہانیہ عامر جہاں مداحوں کے دلوں میں بستی تھیں وہیں اب انکا نام تنقیدی طور پر پکارا جانا معمول بن گیا ہے۔ کبھی سستے افیئر میں خود کو دھکے سے لے آتی ہیں تو کبھی کسی کاپی ایکٹنگ میں۔اب منفرد فیشن سینس کی بدولت سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہوئے موضوع بحث بننے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں آٹو موبائل برانڈ کی تشہری مہم میں حصہ لیتے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو شوٹ کے لیے اداکارہ کو مختصر بالوں کیساتھ منفرد گیٹ اپ دیا گیا تھا جو مداحوں کے دلوں پر جادو نہیںچلا سکا بل کہ چھریاں چلا کر گھائل کر گیا کہ یہ ایک چربہ گیٹ اپ تھا۔ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ہانیہ عامر کا موازنہ ہائوس آف دی ڈریگن اسٹار ایما ڈی آرسی سے کیا جانے لگاہے۔جہاں ہوبہو ایما کے لک سے مشابہت رکھنے والی ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداحوں نے تنقیدی تبصرے شروع کردیے۔کسی نے کمنٹ سیکشن میں ایما ڈی آرسی کی سستی کاپی قرار دیا تو کوئی انہیں دراز سے آڈر کی گئی جعلی اداکار کا لقب دیتا نظر آیا۔خیال رہے کہ ایما ڈی آرسی ایک انگلش اداکار ہے جنکی شناخت ایک غیر بائنری شخص کے طور پرکی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button