شوبز

حنا دلپذیر کس سیاسی خاتون کا کردار نبھانے کو بے قرار؟

فردوس عاشق اعوان کی بائیو پک میں انکا کردار نبھاناپسند کرونگی

لاہور(شوبزڈیسک)ورسٹائل اداکارہ نے سیاستدان فردوس عاشق اعوان کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔حال ہی میں حنا دلپزیر نے کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک مذہبی خاتون ہیں اور روحانیت کے بارے میں کافی علم بھی رکھتی ہیں۔حنا دلپزیر نے کہا کہ مجھے شعر و شاعری اور موسیقی بہت پسند ہے، میں خود بھی اکثر اپنے موڈ کے حساب سے گلوکاری اور شاعری کرلیتی ہوں۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے مجھے بہت سارے ایسے پراجیکٹ دیے جن کا اسکرپٹ مجھے پسند نہیں تھا لیکن مجھے نہ چاہتے ہوئے بھی زبردستی وہ پراجیکٹس کرنے پڑے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کسی سیاسی خاتون پر بائیو پِک بنی تو میں فردوس عاشق اعوان کا کردار کرنا پسند کروں گی کیونکہ مجھے وہ بہت زیادہ پسند ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں ان کا کردار نبھائوں۔حنا دلپزیر نے اپنی شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں کبھی کسی کی بیعزتی نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کی دل آزاری کرتی ہوں کیونکہ مجھے یہ سخت ناپسند ہے کہ میری وجہ سے کسی کی توہین ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button