اروشی کی نازیبا وائرل ویڈیو کا راز کھل گیا’ اداکارہ بھی چپ نہ رہیں
سستی شہرت کیلئے نئی فلم کے کلپ کو خود جنگل کی آگ کی طرح پھیلایا گیا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے رواں ماہ وائرل ہونے والی اپنی متنازع لیک ویڈیو پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار ہ اروشی روٹیلا نے کہا کہ جس دن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس دن میں بہت پریشان تھی۔اروشی نے واضح کیا کہ وہ ویڈیو میری ذاتی زندگی کی نہیں تھی بلکہ وہ فلم کا ایک منظر تھا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا اور میں خواہش کرتی ہوں کہ ایسا کسی لڑکی کے ساتھ نہ ہو۔
اداکارہ نے اپنی اس گفتگو کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوریز میں بھی شیئر کی۔یاد رہے کہ رواں ماہ اروشی روٹیلا کی ایک 23 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی جو باتھ روم میں بنائی گئی۔اس ویڈیو کے بعد اروشی کا اپنے مینیجر کے ساتھ گفتگو کا کلپ بھی وائرل ہوا تھا جس میں دونوں متنازع ویڈیو کے بارے میں بات کررہے تھے۔ جہاں بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو لیک کرنے والے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا وہیں متعدد کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو کسی نے لیک نہیں کی بلکہ کسی سوشل کیمپین کا حصہ ہے۔
بعض صارفین کا یہ بھی خیال ہے کہ ویڈیو اداکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے خود لیک کی ہے۔تاہم اب صارفین کا یہ خیال درست ثابت ہوگیا ہے کیوں کہ اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ کلپ ان کی فلم ‘گھس بیٹھیا’ کا حصہ ہے، جس سے بظاہر لگتا ہے کہ فلم کی پروموشن کے لیے یہ کلپ خود جاری کیا گیا تھا۔