شوبز

فضا علی کا لائیو شو میں رقص، صارفین کے نفرت آمیز کمنٹس

اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور بچوں کو ہٹاکر میدان میں کود پڑیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماڈل اور میزبان فضا علی کو لائیو شو میں کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے گانے بلاک بسٹر پر رقص کرنا مہنگا پڑگیا۔اداکارہ فضا علی یوں تو اپنے کیرئیر کے آغاز میں کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں تاہم ان دنوں جہاں وہ موسیقی سے لگا کر بیٹھی ہیں وہیں گلوکاری کے ساتھ رقص کرنے کا جنون انہیں تنقید کی زد میں لے آتا ہے۔اداکارہ فضا علی ان دنوں نجی ٹیلی ویژن پر مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں، اداکارہ کا یہ مارننگ شو اکثر متنازع مواد کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے۔

مداحوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ فضا علی کے شو کے بیشتر حصے مکمل طور پر اسکرپٹڈ ہوتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں بلاک بسٹر کی خواتین گلوکاراں کے ہمراہ دیکھا گیا۔اس دوران اداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور بچوں کو ایک جانب ہٹاتے ہوئے خود میدان میں کود پڑیں۔ یہی وہ لمحہ تھا جب تمام فینز کی نظریں فضا علی پر جم گئیں کیونکہ یہ رقص اداکارہ کا جوشیلا انداز اور انکے جذبات دنیا کے سامنے لے آیا تھا۔

فضا علی کے اس رقص پر صارفین تلملا اٹھے اور کمنٹ سیکشن میں نفرت آمیز پیغامات کی برسات کر ڈالی۔صارفین کا خیال ہے کہ لائیو شو میں اس طرح ڈانس کرنا بتا رہا ہے کہ فضا توجہ کے لیے کتنی بے چین ہیں۔ جبکہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ صرف ایک اور پبلسٹی اسٹنٹ کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں صارفین یہ کہتے بھی سنائی دیے کہ فضا علی ایک دن لوگوں کو اخلاقیات کا درس دیتی ہیں اور اگلے ہی دن وہ سب کچھ بھول کر لائیو شو میں اپنی بیٹی کے ساتھ رقص کرنے لگتی ہیں۔

تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل ریلیز ہونے والا کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا گانا بلاک بسٹر زبردست ڈانس نمبر اور ون ٹیک شاٹ ویڈیو کی بدولت ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔گانے میں فارس شفیع کو حیران کن انداز میں دیکھا گیا جسکی بدولت یہ گانا بلاک بسٹر پاکستان میں تو بے انتہا مقبول ہوا لیکن شہرت کی بلندیوں کو دن دگنی رات چگنی ترقی کرتے ہوئے فارس شفیع کے گانے بلاک بسٹر نے بھارت کیاسپاٹی فائی ٹرینڈنگ سانگز میں اپنی جگہ بنالی۔کوک اسٹوڈیو سیزن 15میں شامل گانا بلاک بسٹر اب تک صرف یوٹیوب پر ہی 25 ملین سے زائد ویوز کراس کرچکا ہے ۔گانے میں گلوکار فارس شفیع ، عمیر بٹ اور گھاروی گروپ نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button