جنت مرزا کی منگنی کی افواہ،مسٹری مین کون؟حقیقت کھل گئی
ٹک ٹاکر کی مبہم ویڈیو نے مداحوں کشمکش میں بھی ڈالا اور پریشان بھی کیا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی منگنی کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔نازک نین نقش اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا کے نام سے کون واقف نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبولیت کی حامل جنت مرزا دیدہ زیب شخصیت اور سوشل میڈیا پوسٹس کے سبب خوب مقبولیت حاصل کیے ہوئی ہیں۔حال ہی میں جنت مرزا نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ کی انگلی میں پہنی گئی انگوٹھی دکھا کر مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیاتھا۔
اس تصویر کو دیکھنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین جنت مرزا کی منگنی کا ذکر کرتے سنائی دے رہے تھے وہیں اداکارہ کے مسٹری مین کیساتھ تہلکہ خیز ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔جنت مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیاہ لباس میں ملبوس ایک شخص کیساتھ دیکھ کر نئے افیئر کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔مذکورہ ویڈیو میں جنت مرزا جامنی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ انکے ساتھ موجود مسٹری مین سیاہ کرتہ پاجامہ پہنے ہوئے ہیں۔
اگرچہ جنت مرزا نے اس مختصر سی ویڈیو میں مسٹری مین کا چہرہ نہیں دکھایا لیکن انکی منگنی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔سوشل میڈیا صارفین اور لاکھوں فینز کو کشمکش میں مبتلا کرنے کے بعد آخر کار ٹک ٹاکر نے انکی مشکل کو آسان کردیا۔جنت مرزا کا اپنے مسٹری مین کیساتھ وقت گزارنا منگنی نہیں بلکہ میوزک ویڈیو کی شوٹنگ تھی جس کی جھلک اداکارہ جنت مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو کی صورت میں شیئر کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں جنت مرزا کو مسٹری مین کیساتھ ایک سائونڈ ٹریک میں ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تیری گلی کے ٹائٹل پر مبنی اس سائونڈ ٹریک میں اداکارہ جنت مرزا اپنے حسن کے خوب جلوے بکھیر رہی ہیں۔جنت مرزا کے مسٹری مین سے متعلق جہاں مداح تذبذب کا شکار تھے وہیں اس شخص کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی۔واضح رہے کہ تیری گلی کے اس سائونڈ ٹریک میں اپنا چہرا چھپائے کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار سرمد قدیر تھے جو جنت مرزا کیساتھ اس میوزک ویڈیو کی جان بنے ہوئے ہیں۔