شوبز

اداکارہ ثناء جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نے دوسری شادی کس سے کی؟ نام سامنے آگیا

میں 'الحمداللہ' لکھا اور قرآن شریف کی آیت بھی لکھی جس کا مطلب تھا ' آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے: عمیر جسوال

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ثناء جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نے طلاق کے بعد دوسری شادی کس سے کی؟ نام سامنے آنے کے بعد صارفین سمیت شوبز حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمیر جسوال نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پردلہا بنے اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا اور قرآن شریف کی آیت بھی لکھی جس کا مطلب تھا ‘ آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے’۔ عمیر کی اس پوسٹ پر دوستوں اور مداحوں کی جانب سے گلوکار کو مبارک باد دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button