گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والا شخص کون تھا؟
آئمہ بیگ نےکچھ عرصےقبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر اپلوڈ کی تھی جس میں وہ خاصی خوش نظرآرہی تھیں

لاہور (شوبزڈیسک) آئمہ بیگ نےکچھ عرصےقبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر اپلوڈ کی تھی جس میں وہ خاصی خوش نظرآرہی تھیں۔ تصویربظاہر ایک ریسٹورنٹ کی تھی جس میں آئمہ نےخاصا بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔تصویر کےکیپشن میں انہوں نےلکھا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں البتہ انکی خوشی کا یہ پس منظرکسی کو زیادہ سمجھ نہیں آیا تھا۔لیکن آج انہوں نےانسٹاگرام اکاونٹ اسٹوری میں اپنی خوشی کی وجہ بتا ہی دی۔
آئمہ بیگ نےاپنی اسٹوری میں اپنی پرانی پکچر کےساتھ ایک نئی پکچربھی اپلوڈ کی جس میں ایک دوسرا شخص بظاہر ان کے ساتھ ڈنر میں شریک ہے۔ آئمہ نے اس تصویر میں نظر آنے والے شخص کو ٹیگ بھی کیا تو معلوم ہوا کہ وہ زینو نامی فیشن ڈیزائنر ہیں اور ساتھ ہی کری ایٹیو ڈائریکٹر بھی ہیں۔

اس اسٹوری کو دیکھ کر آئمہ کے مداحوں میں سنسنی پھیل گئی اور دور دور تک قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ کہیں یہ آئما کا نیا بوائے فرینڈ تو نہیں۔ تاہم آئما نے اس حوالے سے صرف ایک ہی ہنٹ دیا وہ اور زینو صرف ڈنر پارٹنر ہی ہیں۔ آئمہ بیگ کا شمار پاکستان کی ممتاز گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔آئمہ بیگ پہلے پہل تو ٹی وی شو مذاق رات میں نظر آتی رہیں لیکن پھر سُر سنگیت کی صلاحیت میں قدم آگے بڑھایا تو کامیابی نے ان کا ہاتھ چوما۔