شوبز

اداکارہ اریج چوہدری محبت کا ذکر چھڑنے پر رو پڑیں

اریج چوہدری بطور ’نتاشا‘ اپنی بچپن کی سہیلی ’رُباب‘ کو دھوکا دیتی نظر آرہی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں خود محبت میں شدید دھوکا کھا چکی ہیں

پاکستانی ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’نتاشا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ اریج چوہدری دورانِ انٹرویو محبت کا ذکر چھڑنے پر رو پڑیں۔ اریج چوہدری ٹیلی ویژن کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہیں جنہوں نے ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم ’ سے پہلے بہت سے پاکستانی ڈراموں میں مختلف کردار نبھائے لیکن انکو شہرت کے زیور سے نوازنے والا ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ ثابت ہوا۔

اگرچہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اریج چوہدری بطور ’نتاشا‘ اپنی بچپن کی سہیلی ’رُباب‘ کو دھوکا دیتی نظر آرہی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں خود محبت میں شدید دھوکا کھا چکی ہیں۔ حال ہی میں نتاشا سے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے پوچھا کہ ’ کبھی محبت ہوئی؟ اگر ہوئی تو تجربہ کیسا رہا اور کیا سیکھا؟‘ اریج چوہدری نے کہا کہ ’ ہاں ہوئی، محبت بہت پاکیزہ احساس ہے، محبت ہوگئی تو اچھا ہے لیکن اگر نہ ملے تو آپ ٹوٹ جاتے ہو، بہت قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور آپکو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ سامنے والا آپ کی محبت کی قدر کرے گا یا دھوکا دے دے گا‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button