وہ فنکار جو سروگیسی کے ذریعے والدین بننے میں کامیاب ہوئے
بالی وڈ فلم انڈسٹری سے بھی جڑے ہیں جنہوں نے حمل کی پیچیدگیوں سے بچنے یا پیشہ روانہ کام میں خلل سے بچنے کیلئے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا انتخاب کیا

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) شادی کے بعد والدین بننا اور بچوں کو جنم دینا قدرت کا ایک خوبصورت عمل ہے لیکن جیسے جیسے سائنس ترقی کرتی جارہی ہے وہیں بچوں کی پیدائش میں آسانی کیلئے بھی نئے نئے طریقے متعارف ہوگئے ہیں۔ ایک ایساہی عمل سروگیسی بھی شامل ہے جس کے ذریعے کئی بے اولاد جوڑوں کی گود بھری اگرچہ کہ یہ قانونی اور مذہبی طریقے سے غلط عمل ہے لیکن کئی لوگوں نے والدین بننے کیلئے بنا کسی خوف کے اس عمل کا انتخاب کیا ۔
ان میں کئی نام بالی وڈ فلم انڈسٹری سے بھی جڑے ہیں جنہوں نے حمل کی پیچیدگیوں سے بچنے یا پیشہ روانہ کام میں خلل سے بچنے کیلئے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا انتخاب کیا۔ سروگیسی ایک ایسا عمل ہے جس میں ایک عورت (جسے سروگیٹ یا حمل بردار ماں کہا جاتا ہے) کسی دوسرے شخص یا جوڑے کے لیے حمل ٹھہراتی ہے اور بچے کو جنم دیتی ہے۔ اس عمل کا مقصد ایسے افراد یا جوڑوں کو والدین بننے کا موقع فراہم کرنا ہوتا ہے جو کسی وجہ سے خود قدرتی طور پر بچے پیدا نہیں کر سکتے۔