شوبز

رنبیر کپورکی اکلوتی بہن ردھیما کپورسہنی نےسنجےکپور سےاپنی محبت کا اعتراف کرکےتہلکہ مچادیا

ردھیما کے اس انکشاف کے بعد سنجے کی اہلیہ مہیب کپور نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خبردار کردیا اور کہا کہ ردھیما اب مجھے ’آنٹی’ نہ کہے ورنہ وہ اسے مار دیں گی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی اکلوتی بہن ردھیما کپور سہنی نے سنجے کپور سے اپنی محبت کا اعتراف کرکے تہلکہ مچادیا۔ ردھیما کپور نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کا سنجے کپور پرکرش تھا۔جبکہ اس انکشاف کے بعد سنجے کپور کی اہلیہ مہیپ کا ردعمل بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔ نیٹ فلکس پر جاری شو ’فبیولس لائفز vs بالی ووڈ وائفز‘ابتدائی نشریات سے ہی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

 قبل ازیں یہ شو ممبئی کی خواتین کی زندگیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا تھا، مگر اب اس نے دہلی کی خواتین کی زندگیوں پر بھی روشنی ڈالی ہے، جن میں ردھیما کپور ، کلیانی شاہ، اور شالینی پاسی شامل ہیں۔ حال ہی میں نشر ہونے والے ایک ایپی سوڈ میں ردھیما نے مہیپ کپور کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب میں چھوٹی تھیں تو سنجے کپور کو انکل کہا کرتی تھی لیکن مجھے  سنجے پر بڑا کرش تھا، اب میں انہیں کیا کہوں؟

ردھیما کے اس انکشاف کے بعد سنجے کی اہلیہ مہیب کپور نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خبردار کردیا اور کہا کہ ردھیما اب مجھے ’آنٹی’ نہ کہے ورنہ وہ اسے مار دیں گی۔’ بعدازاں ردھیما نے اپنے الفاظ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  یہ سب پرانے دنوں کی بات ہے اور میں اُس وقت بہت چھوٹی تھی۔یہاں تک کہ جب بھی میں سنجے کو دیکھتی تھی تو شرماتے ہوئے صوفے کے پیچھے چھپ جاتی تھی’۔

یاد رہے کہ ردھیما کپور سہنی نیتو کپور اور رشی کپور کی بیٹی ہیں ، تاہم وہ لندن میں دوران تعلیم بھارت سہنی سے  محبت کر بیٹھیں۔ بعدازاں ان دنوں نے تین سال تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد بھارت آکر اپنے والدین کو اپنے تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا اور جلد ہی منگنی کرکے سال 2006 میں شادی کرلی۔ شادی کے  پانچ سال بعد 2011 میں ان کے ہاں  بیٹی سمارا کی پیدائش ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button