شوبز

ماہرہ خان کو فیشن شو میں ریمپ واک کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا

حال ہی میں ماہرہ خان ایک فیشن شومیں پرجوش اندازمیں واک کرتی نظرآئیں جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی سپراسٹارماہرہ خان کو فیشن شو میں ریمپ واک کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں ماہرہ خان ایک فیشن شومیں پرجوش اندازمیں واک کرتی نظرآئیں جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔تاہم مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا اداکارہ و ماڈل کا یہ اندازبالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے ماہرہ کے اس پرجوش اندازکو ضرورت سے زیادہ پُراعتماد قراردے دیا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ناقدین نے ماہرہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے ماہرہ کشتی لڑنے آرہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں جبکہ ایک صارف نے تو اداکارہ کو پاگل ہی قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل بھی اداکارہ کو کئی مرتبہ تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button