شوبز

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے متعلق بیان پر فردوس جمال بول پڑے

اتنی مخالفت کے باوجود بھی اللہ مجھے رزق دے رہا ہے، جب مجھے اللہ نے دیا تو مجھے کسی سے خوفزدہ ہونے یا تعریفیں کرنے کی کیا ضرورت ہے: فردوس جمال

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید کے متعلق بیان پر سینئر اداکار فردوس جمال بول پڑے اور بڑا بیان داغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکہ ڈالنے کے متعلق جو گفتگو کی تھی وہ سوشل میڈیا کی زینت بنی جس کے بعد مختلف اداکار و پروڈیوسرز کی جانب سے فردوس جمال کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ فردوس جمال کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کسی میں خامی نظر آتی ہے اور میں اصلاح نہیں کروں تو اس کا مطلب ہے میں منافق ہوں لیکن میں منافق نہیں ہوں اس لیے مائرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید کے حوالے سے بات کی۔ فردوس جمال کا کہنا تھا کہ جب آپ کو اللہ پر یقین ہو کہ اللہ ہی رزق دینے والا ہے تو کوئی بندہ یا کوئی ادارہ میرا رزق بند نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی مخالفت کے باوجود بھی اللہ مجھے رزق دے رہا ہے، جب مجھے اللہ نے دیا تو مجھے کسی سے خوفزدہ ہونے یا تعریفیں کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button