شوبز

اداکارہ وماڈل ژالےسرحدی کی اداکاری سوشل میڈیا صارفین کوبھاگئی

اداکارہ نے بھارتی روحانی پیشوا ڈاکٹرانرودھا چاریہ عرف گروجی کی سوشل میڈیا پر وائرل مزاحیہ ویڈیو پرلپ سنگ کی ہے

کراچی(شوبز ڈیسک) بھارتی روحانی پیشوا ڈاکٹرانرودھا چاریہ عرف گرو جی کی آڈیو پرپاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ وماڈل ژالےسرحدی کی اداکاری سوشل میڈیا صارفین کوبھاگئی۔فوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراداکارہ نےحال ہی میں ایک ویڈیو شیئرکی ہےجس میں انہیں لپ سنگ کرتےہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے بھارتی روحانی پیشوا ڈاکٹرانرودھا چاریہ عرف گروجی کی سوشل میڈیا پر وائرل مزاحیہ ویڈیو پرلپ سنگ کی ہے۔

وائرل ویڈیومیں ایک لڑکی شادی کےلیےلڑکا نہ ملنے کا اپنا غم کچھ یوں بیان کر رہی ہے کہ ’ابھی میں 28 سال کی ہوں، 30 اکتوبر کو 29 سال کی ہو جاؤں گی‘، جس پر گرو جی جلد شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ گرو جی کا مشورہ سن کر لڑکی اپنا دکھ بیان کرتی ہے کہ ’کوئی ملے گا تو شادی کروں گی، آپ کی نظر میں کوئی ہے تو بتا دیں اس سے شادی کر لوں گی‘، لڑکی کی بات سن کر محفل میں بیٹھے ایک لڑکے کی جانب گرو جی اشارہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے کر لو، جس پر لڑکی شرما جاتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو پر پاکستانی اداکارہ کی پرفیکٹ اداؤں کے ساتھ لپ سنگ نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ژالے سرحدی نے گرو جی کی ویڈیو پر لپ سنگ کی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک لڑکی کی گرو جی سے غصہ کم کرنے کے مشورے طلب کرتی ہے۔ خیال رہے کہ ژالے سرحدی کی مذکورہ دونوں ویڈیوز پر بالترتیب 157 ہزار اور 59.3 ہزار ویوز مل چکے ہیں، جبکہ صارفین بھی ان کی اداؤں کی تعریف کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button