شوبز
معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرسید فرقان حیدر رضوی انتقال کرگئے
۔سید فرقان حیدر نے اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا

ٹیکساس(شوبز ڈیسک)معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کرگئے۔سید فرقان حیدر رضوی کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق سید فرقان حیدر رضوی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، سید فرقان حیدر کی نماز جنازہ آج ڈیلاس کے مومن سینٹر میں ادا کی جائے گی۔سید فرقان حیدر نے اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا، ان کے ڈرامے بکرا قسطوں پر، ‘مصیبت در مصیبت’، اور ‘بچا معین اختر’ نے پاکستانی اسٹیج ڈراموں کو عالمی سطح پر پذیرائی دلائی۔